|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریز اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری، صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی، صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، مشیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، مشیر کھیل مینا مجید بلوچ، مشیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل، پارلیمانی سیکرٹریز میر محمد خان لہڑی، میر عبدالصمد گورگیج، میر اصغر رند، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک اور بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار صالح محمد بھوتانی نے کہا کہ دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے،

حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھیں گی۔

انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور تمام سیاسی و حکومتی قیادت دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں،

دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *