|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں تین فروری سے صوبائی محکموں کی جانب سے بجٹ تجاوز دینے کیلئے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ دس کھرب روپے تک متوقع ہے ۔

سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں پہلے مرحلے میں تمام محکموں سے بجٹ تجاوز لی جارہی ہیں جس کیلئے میٹنگز کا سلسلہ تین فروری سے شروع ہورہا ہے

ان تجاوز کی روشنی بجٹ تیار کیا جائے گاعمران زرکون نے بتایا کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت باقاعدگی سے رقم مل رہی ہے تاہم صوبے کو کم و بیش 100ارب روپے کی کمی آئی ہے

جن میں پی پی ایل کی جانب سے سوئی گیس رائلٹی کی مد میں 60ارب روپے اور زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی مد میں وفاقی حکومت نے 39ارب روپے شامل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *