کوئٹہ : جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو قتل کرکے فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق گزشتہ شب اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کوئٹہ حاجی محمد قاسم گاڑی میں جیل روڈ پر مارکر فیکٹری کے قریب سے جارہے تھے
کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی سے جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے
جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔