|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں،

اور وہ وقت دور نہیں جب انہیں حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔ کشمیری عوام کی اس جدوجہد میں ہزاروں جوان، بچے، بزرگ اور خواتین اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خطے میں حقیقی امن اسی وقت ممکن ہوگا جب کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔

کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، اور اس کے حل کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔

بھارت نے زبردستی کشمیر پر قبضہ جما کر وہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے،

مگر بھارت کا مکروہ چہرہ اب زیادہ دیر تک دنیا سے چھپا نہیں رہ سکتا، اور نہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے وزیراعلیٰ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور بلوچستان کے عوام بھی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ہماری دعائیں اور حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی جبر سے آزاد ہوگا، اور ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *