|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن بلو چستان اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ وفاقی جماعتیں،میڈیااورعدلیہ بلوچستان کے سلگتے قومی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہدمیں ساتھ دیں۔

میڈیا،وفاقی حکومت،مقتدرقوتوں اورمسلط کیے گیے نااہل لوگوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام بدحال،جان ومال غیرمحفوظ،بے روزگاری وغربت عروج پرہیں۔

خضدارمیں لڑکی کااغواء ،کوئٹہ سے مصورکاکڑکی تاحال عدم بازیابی جیسے واقعات کی وجہ سے عوام خوف کاشکاراورعوام کی حفاظت کیلئے رکھی گئی 85ارب سیکورٹی والے اپنی دفاع وشاہ خرچیوں پرخرچ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں،نوجوانوں اورصحافیوں کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام،شاہراہ،بچے،مائیں بہنیں اوربچے غیرمحفوظ ہیں۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہرقسم کی پارلیمانی عوامی جدوجہدکررہی ہے۔

عوام کی جان ومال کی حفاظت ،حقوق کے حصول،اغواء،لوٹ مار،لوگوں کوغائب کرنے اورحقوق کے حصول کیلئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکوجمع کرکے عوام کومنظم کرکے حق دوبلوچستان مہم کومنظم وتیزکریں گے۔تاجربرادری،صحافی ،نوجوان،سوشل ورکرز،وکلاء،علماء اس عوامی میں ہماراساتھ دیں ہم عوام وشہریوں کومسائل،بدعنوانی سے نجات دلاکرحقوق دلائیں گے۔

ایک لاکھ افرادجمع کرکے عوام کے حقوق کادفاع،جان ومال کی حفاظت کی راہ ہموار کریں گے۔بدقسمتی سے مقتدرقوتیں،زبردستی مسلط ہونے والے فارم47کی پیداواراوراسٹبلشمنٹ اسمبلی کی تقاریر،قراردادوں کواہمیت نہیں دیتے۔

وفاق ،اسٹبلشمنٹ بلوچستان اسمبلی کوبے وقعت۔بے اثر،کمزورکردیاہے ممبران کوکیڑے مکوڑے سمجھاجارہاہے۔

ان حالات میں جمہوری حقوق مانگنے والوں کوحقوق دینے کے بجائے پہاڑوں کاراستہ دکھایاجارہاہے جولمحہ فکریہ ہے عوام،نوجوان حقوق کے حصول،ظلم وجبرکے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہدمیں جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *