|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ :  گائنی لیبر روم میں مریضوں کے اٹینڈ نٹ کے ساتھ ہاتھا پائی پیسوں کا تقاضہ اور بچہ حوالے نہ کرنے پر ایم ایس سول ہسپتال کا فوری ایکشن

سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں کوثر مشتاق نامی سویپر کو مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ سے ہاتھا پائی پیسوں کا تقاضہ کرنے اور بچہ فیملی کو حوالے نا کرنے کی شکائت سول ہسپتال کے عوامی شکائت رابطہ نمبر پر موصول ہوئی

جس کے بعد ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ سوئیپر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

گائنی لیبر روم میں پیسے لینے کی شکایت پر پہلے بھی کارروائیاں کی گی اور قصور وار عملے کو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال سے فارغ کیا جا چکاہے

ہمارا موقف واضح ہیجو بھی اس مکروہ دھندہ میں ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ہم پہلے بھی اس طرح کے مافیا کے خلاف کارروائی کر چکے ہیںجو بھی شخص کار سرکار میں مداخلت کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروای عمل میں لای جاے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *