|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ:  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ، نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کے لئے سوموار کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے پشتون قوم پرست جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

جس کی قیادت سابق رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے ، ولی داد میانی، قادر آغا، خوشحال کاسی کررہے تھے۔

مظاہرین نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے اس موقع پر پشتون قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے علی وزیر کی رہائی اور مغوی بچے مصور خان کاکڑ کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیااور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *