|

وقتِ اشاعت :   18 hours پہلے

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں قائد خزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں بلوچستان اور عوام کے مفاد کے لئے بات ہوئی ہے،

کبھی آپریشن کی حمایت کی ہے نہ کریں گے ۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں ارکان کو ان کیمرہ بریفننگ دئیے جانے کے بعد میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان جو باتیں ہوئیں اچھی ہوئیں وہ بلوچستان اور عوام کے مفاد میں ہوئی ہیں ان کیمرہ بریفننگ سے مطمئن ہیں،

جو بھی باتیں ہوئی وہ اچھی ہوئیں اور بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ بریفننگ میں معاملات خفیہ ہوتے ہیں ہم نے نہ کسی آپریشن کی حمایت کی ہے نہ کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *