|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

فرانس کے صدر میکرون نے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے پلان کو مسترد کردیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدرمیکرون نےکہاکہ غزہ میں رئیل اسٹیٹ آپریشن کی نہیں سیاسی آپریشن کی ضرورت ہے،وہ کوئی خالی زمین کا ٹکڑا نہیں،بیس لاکھ لوگوں کا مسکن ہے،جو وہاں رہنا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی صدر نےکہاکہ عالمی قوانین اورمعاہدوں کےمطابق غزہ فلسطینیوں کا ہے،کوئی بھی اٹھ کر بیس لاکھ لوگوں کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں۔

مزیدکہا کہ ہمیں فلسطینیوں کےدو ریاستی حل کےمطالبے اور ہمسایہ ملکوں اردن اور مصر کے تحٖفظات کا احترام کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *