مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری نے کہاہے کہ ضلع مستونگ میں عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے منشیات کے مکروہ دہندہ کرنے والے، چوری ڈکیتی بدامنی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خاتمہ، لکپاس ٹنل سے چیک پوسٹ کو کھلے مقام پر منتقل کرنے کیلئے زمین اور جدید قسم کا چیک پوسٹ کے قیام کیلئے منظوری دے دی گئی ہے
اور ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تکمیل سے مسافروں کا یہ مسلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا لکپاس اور کنڈمیسوری عمرڈور پر رکشوں میں تیل کا کاروبار کرنے والے بیروزگار لوگوں کی پکڑ دھکڑ بند کرنے کیلئے ایف سی کے اعلی حکام سے رابطہ کررہے ہیں،
علاوہ ازیں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا روزہ داروں کو رمضان المبارک میں ریلیف کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو سخت احکامات جاری کردیئے ہیں
اور رمضان المبارک میں پانی بجلی گیس اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے پوری کوشش کررینگے، زمینداروں کو سولرسسٹم کیلئے 20 لاکھ روپے ناکافی ہے مستونگ کیپانی کا زیر زمین لیول دیگر اضلاع سے بہت زیادہ ہے۔یہاں 12سو فٹ اور دیگر اضلاع میں 3۔4 سو فٹ پر پانی ہے۔۔
اس حوالے سے باقاعدہ میٹنگ کرکے لیٹر انرجی ڈپارٹمنٹ کو ارسال کردیا ہے کہ اس حوالے سے ریویو کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو اور زراعت کو بھی بچایا جاسکے، سیاسی قیادت سول سوسائٹی، علماء کرام عوام صحافی برادری مستونگ کے اہم مسائل کے حل میں ساتھ دیں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر کسی کام میں کامیابی ممکن نہیں ہے عوام کی تعاون ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ہال میں سیاسی قیادت،
سول سوسائٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاجی عبدالمنان ترین،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی میونسپل کمیٹی کے سابق چئرمین سردار شاہ زمان خان علیزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد انور مینگل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ خالد رحمان ، ماہر تعلیم غلام علی مری،میر ندیم رئیسانی، صدر پریس کلب فیض درانی،سینئر صحافیوں سمیع اللہ نورزئی شکیل احمدسارنگزئی،زرنج بیروزگار یونین کے حاجی اورنگزیب این پی مستونگ روڈ کے صدرمیر امان اللہ محمد حسنی، بی این پی کے سینئر رہنما ٹکری نور احمد قمبرانی ، محکمہ صحت کے شفیق علیزئی ایکسئن بی اینڈ آر حمل گچکی، اقلیتی رہنما کونسلر پریم چند، سمیت دیگر نے شرکت کیا،
اجلاس میں شرکاء نے مستونگ کے عوام کو درپیش پانی بجلی سوئی گیس، شہر میں صفائی ، پرائس کنٹرول ، لکپاس و عمر ڈور چیک پوسٹوں پر غیر بیروزگاروں کے ساتھ ایف سی کا رویہ اور انکی مال کو ضبط کرنے، منشیات چوری کے وارداتوں سمیت دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کیا گیا،
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری نے شرکاہ کو یقین دلایا کہ مستونگ ہم سب کا گھر ہیں ہم سب مل کر اپنے گھر کی خوبصورتی بحال کرینگے عوام کی مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے اور لکپاس،
گیس بجی سمیت دیگر مسائل کیلئے حل کے اقدامات عوام کے سامنے ہے اور بہت جلد دیگر مسائل کو حل کرینگے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
Leave a Reply