|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2025

چاغی:ریکوڈک مائننگ کمپنی مقامی لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے فروغ کے عزم کو پورا کرنے کیلئے بلوچستان میں 78 فیصد افرادی قوت میں سے 50 فیصدچاغی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔

ا س کے لئے نوکنڈی میں ہنر فائونڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت فراہم کی جارہی ہے ریکوڈک انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی بلوچستان میں 78 فیصد افرادی قوت میں سے 50 فیصد سے زائد چاغی سے لوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔

جس کا مقصد مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی اور علاقے سے بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی بھی علاقے میں یقینی بنائی جارہی ہے۔

کیونکہ ریکوڈک منصوبے کے دوران 7,500 ملازمتیں، پیداوار کے بعد 4,000 مستقل نوکریاں پیدا ہوں گی چاغی اور بلوچستان کے سپلائرز کو دو سال میں 6.1 ارب روپے کے ٹھیکے دئیے گئے کمپنی کا مقامی کاروبار اور کنٹریکٹرز کی مہارتوں میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری کا عزم پختہ ہے ملازمین اورآپریشنز کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

جھوٹی اطلاعات ناقابل قبول ہیں ریکوڈک منصوبہ مقامی معیشت میں ترقی اور خوشحالی لانے کا ذریعہ بنے گاجس سے علاقے اور بلوچستان کی تقدیر بدلے گی۔