|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2025

سبی :سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں کا تیسرا روز خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا اور اس حوالے سے زرعی و صنعتی نمائش،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم، جرگہ ہال سبی،سرکس گراونڈ میں خواتین کے لئے رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

پانچ روزہ تاریخی و ثقافتی سبی میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ جاری ہیں آج تیسرا روز سبی میلہ کو صرف خواتین کے لئے مختص کیا گیا سبی میلے میں سبی سمیت بلوچستان بھر سے خواتین نے بھر پور شرکت زرعی و صنعتی نمائش میں سرکاری محکموں سمیت کھانے پینے کے مختلف اسٹال لگائے گئے کشیدہ کاری، دستکاری اور محکمہ زراعت کا اسٹال خواتین کی توجہ کا مرکزبنی رہی، خواتین نے کیشدہ کاری کے اسٹال سے بلوچی دوپٹے اور خوبصورت بلوچی جوڑے خریدے۔

سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم سبی میں بھی خواتین کے لئے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سبی سکاو ٹس برگیڈئیر عمر الطاف کی اہلیہ تھی سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں بلوچی چھاپ سمیت ملک بھر کے مختلف علاقائی و ثقافتی رقص ، گھوڑا رقص ، نیزہ بازی ، ہارس اینڈ کیٹل شو ، رم جم شو، جمنا سٹک اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کیے گئے جن کو دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی اور اس موقع پر خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) مصباح فاطمہ نے مہمان خصوصی بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمرالطاف کو سبی میلے کے حوالے سے یاد گاری شیلڈپیش کی۔ بعد ازاں بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس برگیڈیر عمر الطاف نے زرعی و صنعتی نمائش میں موجود مختلف اسٹالوں کا بھی معائنہ کیا۔ اور محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔