کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی بیان میں لوڑکاریز میں لائبریری بندش کے کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب لوڑکاریز میں نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت بے
نظیر بھٹو ہسپتال میں لائبریری کا قیام عمل میں لائے تھے جس سے ہزاروں طلباء علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ فارم 47کے حکمران مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے لائبریری کو بند کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپنے والے کوئٹہ کے پسماندہ علاقے میں قائم لائبریری کو بند کروا چاہتے ہیں
جس کا مقصد کتاب و علم دوستی کو ختم کروانا ہے جو بلوچ دشمن اقدام ہے موجودہ نام نہاد جمہوری حکومت بلوچستان میں یونیورسٹیز ، کالجز ، ہاسٹلز سے طلباء کو بے دخل کرنے کے بعد لوڑکاریز میں لائبریری بند کروا کا اقدام اٹھا رہی ہے پارٹی کا وڑن رہا ہے کہ قلم کو ہی ہتھیار بناکر جدید دور میں چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے مگر دوسری جانب بلوچ نوجوان کو تعلیم کے حصول سے دور رکھنے کیلئے اب لائبریریوں کو ختم کیا جا رہا ہے لائبریری بندش کی گھنانی سازشیں بند کی جائیںتاکہ علوم سے آراستہ ہو کر نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں –