کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر وقائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے پورا کرے جب تک سابقہ دور حکومت میں وزراء مستعفی نہیں ہونگے ہمارا احتجاج صرف اس اجلاس تک نہیں 2018 تک جاری رہا تو بھی احتجاج جاری رکھیں گے بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کر تے ہیں اور دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیا ع پر ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کر تے ہیں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت میں وزراء کی موجودگی میں ہونیوالے کرپشن کاحساب جب تک نہیں دیا جا تا اس وقت تک ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اسمبلی کے ہر اجلاس میں اپوزیشن بھر پور احتجاج کرینگے کیونکہ جس طرح سابقہ وزیراعلیٰ اور ان کے وزراء نے بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی باتیں کر تے تھکتے نہیں تو سابق سیکرٹری خزانہ کے گھر سے ملنے والی خزانہ کا احتساب تو دینا ہو گا اور جس طرح سابقہ سیکرٹری خزانہ کے گھر کے الماریوں سے اتنی بڑی رقم برآمد ہوئی تو سابقہ وزیراعلیٰ اور وزراء کے گھر سے کتنی رقم برآمد ہو گی نام نہاد پشتون، بلوچ قوم پرست اقتدار کرنے کے بعد لندن اور کابل جا کر یہی پیسے ملک کے خلاف استعمال کرینگے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور بلوچستان کیساتھ ہے اور اگر ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہے تو ملک ادارے احتساب کر سکتے ہیں اور ہم بھی ان کوخودا حتساب کیلئے پیش کرینگے انہوں نے یونیورسٹی کے قریب ٹریفک پولیس چوکی پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار اور دیگر زخمی افراد کے صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے ۔