|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2025

کوئٹہ: صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات میر ظہوراحمدبلیدی نے قلات میں لیویز اور ہرنائی میں مزدروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز اہلکار علی نواز نے جواں مردی کے ساتھ دہشتگردوں کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی

،بے گناہ مزدور کان کنوں کو نشانہ بنانے والے شرپسند عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے ضلع ہرنائی میں نہتے مزدوروں پر IEDحملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں شہید ہونیوالے بے گناہ مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ مزدور کان کنوں کو نشانہ بنانے والے شرپسند عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں اور دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ظہور بلیدی نے کہا ہے حکومت صوبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات لے گی۔

دریںاثنا انہوں نے قلات میں لیویز چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار کی شہادت اوردو کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کی اورکہاکہ لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے بہادری کی مثال قائم کی، شہید لیویز اہلکار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔