|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2025

گوادر:آفاق پبلیشرز کے زیر اہتمام جی ڈی اے ہایئر سیکنڈری اسکول گوادر میں ایک شاندار دو روزہ ایجوکیشن گالا کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان تھے

، جبکہ آفاق کے سینئر مینیجر عبدالنہیم رند، پرنسپل جی ڈی اے ہائیر سیکنڈری سکول راجہ امتیاز حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ٗ گالا کے دوران طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں، جبکہ اسپورٹس، سائنسی و فنی ماڈلز، آرٹ اور دیگر تعلیمی و تخلیقی شعبوں سے متعلق نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

گوادر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے ڈیزائن اور ماڈلز کی نمائش کی۔ مہمانِ خصوصی مولانا ہدایت الرحمان نے تمام اسٹالز اور سائنسی نمائش کا جائزہ لیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ٗ تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اپنے خطاب میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادر ایک زرخیز ہے اور یہاں کے بچے تعلیم سے کسی بھی علاقے سے کم نہیں ہمیں تعلیم کے شعبے میں کئی ایک چیلنجر کا سامنا ہے جسے دور کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تو گوادر کے طلبہ بڑے شہروں کے طلبہ کا مقابلہ باآسانی کر سکتے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ٗ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری ہے، اور امید ہے کہ جلد اس ضمن میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ٗ تعلیمی گالا آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جس میں جی ڈی اے اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی فنکارانہ اور سائنسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔