اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا۔
جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے جس کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق رائے سے سوالنامہ تیار کرلیا۔ اپوزیشن کے سوالنامہ میں وزیراعظم سے پوچھا جائے گیا ہے کہ کیا وزیراعظم نے لندن مے فیئر اپارٹمنٹس ڈکلیر کئے اور اپارٹمنٹ نمبر16، 16 اے ، 17 اور 17 اے کس کی ملکیت ہیں، ان اپارٹمنٹس کو کب خریدا گیا اور رقم کہاں سے آئی جب کہ سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اپارٹمنٹس کی خریداری کے لئے کیا انکم ٹیکس ادا کیا۔
لندن میں موجود فلیٹوں کے حوالے سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے 10 اپریل 2010 کو گارڈین میں اپارٹمنٹ کی ملکیت کا اعتراف کیا، اکتوبر 1998 میں انڈیپینڈنٹ لندن نے نواز شریف کے خاندان کو اپارٹمنٹ کا مالک قرار دیا یہی نہیں موجودہ وزیرداخلہ چویدری نثار علی خان نے 8 اگست 2012 کو بیان دیا کہ لندن میں اپارٹمنٹ 1993-94 میں خریدے گئے۔ سوالنامے میں وزیراعظم سے پوچھا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے 1985 کے بعد کونسی جائیدادخریدی اور فروخت کی اور 1985 کے بعد نواز شریف اور خاندان کی ٹیکس ادا شدہ آمدن کتنی تھی۔
پاناما لیکس پر اپوزیشن نے وزیراعظم کے لئے سوالنامہ تیار کرلیا
وقتِ اشاعت : May 11 – 2016