کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ/ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر,مصافات اورکنٹونمنٹ میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء خوردونوش کے نئے نرخ مرتب کر دیے ہیں
جس کے مطابق آٹا 20 کلو کا تھیلا فلور مل پر 1375روپے،پرچون پر فروخت 1400روپے،گندم 20 کلو محکمہ خوراک سے1200روپے، ڈالڈا بناسپتی گھی460روپیفی کلو،دیگر مقامی بناسپتی گھی360روپیفی کلو، مقامی کوکنگ آئل390روپیفی لیٹر،باسمتی چاول پرانا 180روپیفی کلو،باسمتی چاول ٹوٹا اعلیٰ کوالٹی 220 روپے فی کلو،اعلی کوالٹی باسمتی چاول پرانا 280 روپے فی کلو،نیاباسمتی اعلیٰ کوالٹی260 روپے فی کلو سیلہ چاول280 روپے فی کلو،دال چنا320روپے فی کلو،
دال مونگ 285روپے فی کلو،دال ماش 450 روپے فی کلو،دال مسور 270روپے فی کلو،مٹن(چھوٹا گوشت)1900روپیفی کلو، بیف(بڑا گوشت) بمعہ ہڈی 925روپیفی کلو، بیف (بڑا گوشت)بغیر ہڈی1050روپے فی کلو،نان/روٹی 180 گرام 20روپے فی عدد،نان/روٹی360گرام 40روپے فی عدد، تازہ دودھ مکس (گائے،بھینس) ہول سیل(ڈیری فارم پر)175روپے فی لیٹر،تازہ دودھ مکس(گائے،بھینس)ریٹیل 190روپے فی لیٹر،گائے کا دودھ ہول سیل(ڈیری فارم پر)125روپے فی لیٹر، گائے کا دودھ ریٹیل140روپیفی لیٹر،دہی 200روپیفی کلو،چینی ہول سیل اور مختص کردہ جگہوں پر 130روپے فی کلو،ڈبل روٹی (350تا 400 گرام) سادہ 110 روپے
،میٹھی120روپے،ڈبل روٹی (700تا800گرام)سادہ 170روپے میٹھی180روپے،بیکری کے تیار کردہ بسکٹ نمکین و میٹھے 800روپیفی کلو،پاپے(رسک)380روپیفی کلو،کیک سادہ(450گرام)340روپے فی عدد،انڈے،مرغی زندہ اور گوشت، پھل اور سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کے روزانہ کی بنیادوں پرطیشدہ نرخوں پر دستیاب ہونگی اسکے علاوہ رمضان المبارک میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کے بھی نرخ مرتب کر دیے ہیں جس کے تحت کھجور (کالی) درجہ اول600 روپیفی کلو،درجہ دوئم450 اور درجہ سوئم350روپے فی کلو،جلیبی530روپے فی کلو،پکوڑے آلو والیاورمکس530 روپے فی کلو،سموسہ آلو والا30 روپے فی عدد،سموسہ چھوٹا قیمہ والا10روپے،چکن کچوری بڑی80روپے اور چھوٹی40روپے فی عدد،بیسن 250 سے 300 روپے فی کلو،فیرنی پیکٹ(250گرام)170 روپے،فروٹ چاٹ 170روپے فی پلیٹ،چنا چاٹ 120روپے فی پلیٹ،دھی بلے فی پلیٹ 150،پراٹھا 40 روپے فی عدد،چائے دودھ والی(200ملی لیٹر)کا کپ 70روپے،قہوہ چائے اور سبر چائے(200ملی لیٹر)کا کپ 30روپے لہذا تمام دکانداروں کو واضح ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پرائس لسٹ اپنی دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں کریں اور ان مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اگر کوئی دکاندار پرائس لسٹ کو صحیح طور پر آویزاں نہیں کرتا اور مقررہ کردہ نرخ سے زائد قیمت پر اشیائکو فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔
Leave a Reply