|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

کراچی: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ کی طویل دورانیہ پر محیط اہم ملاقات،سردار لطیف کھوسہ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دی،

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اپوزیشن الائنس، بلوچستان کے اجتماعی قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی شخصیت سابق سینیٹر و قوم پرست رہنماء￿ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنماء￿ سابق گورنر پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ منگل کے روز کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کی طویل دورانیہ پر محیط اس اہم ملاقات میں ملکی امور مجموعی سیاسی صورتحال، اپوزیشن الائنس، بلوچستان کے اجتماعی قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہونی والی جمہوری جدوجہد میں شامل ہوں جس پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہاکہ اگر اپوزیشن الائنس کو بلوچستان کے امور سے دلچسپی ہے تو میں اور میرے ساتھی کوئٹہ میں ان کی میزبانی کیلئے تیار ہیں وہ بلوچستان آکر صوبے کے لوگوں، سیاسی کارکنوں سے ملیں اس کے بعدبلوچستان کے لوگوں کی تائید و حمایت اور ہم خیال ساتھیوں کی مشاورت سے ہی اپوزیشن الائنس میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *