|

وقتِ اشاعت :   22 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے بیان میںپارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، میر گورگین مینگل سمیت 18سو سے زائد غیور بلوچوں پر درج مقدمات اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر کی گرفتاری ، حکومتی روش کے خلاف بروز پیر3مارچ کو سہ پہرڈھائی بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران ، یونٹ سیکرٹریز ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ، سینئر اراکین ، کارکنان ، بلوچ ،پشتون ، ہزارہ و دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی احتجاج میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *