سیکرٹری محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں نو منتخب نمائندوں میر بہرام بلوچ، آفتاب جبل بلوچ، ریاض ساگر، عارف بگٹی، محمد ابرہیم حنفی، گل حسن جی ایم پی ٹی وی سید فہیم شاہ، سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان محمد سلیم بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹرز محکمہ ثقافت داؤد ترین سمیت محکمے کے افسران نے شرکت کی
اجلاس میں نئے ممبران کو آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ممبران نے فنڈ کے بہتر استعمال اور شفاف طریقے سے تقسیم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے 6 مارچ کو آرٹسٹوں کو چیکس تقسیم کرنے کا مرحلہ وار آغاز کر دیا جائے گا اور حتمی فہرست کے مطابق 15 رمضان سے پہلے تمام آرٹسٹوں کو چیکس فراہم کر دیئے جائینگے اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری محکمہ ثقافت سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی کے قیادت میں صوبے کے دور دراز علاقوں اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمارا ادرہ کوشاں ہے
محکمہ ثقافت صوبے میں ثقافتی ورثہ سمیت ان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جدید تقاضوں کے مطابق اہم آہنگ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس فنڈ کے حقدار لوگوں کی زمہ داری ہے وہ ادرے کے ساتھ مل کر اپنے فن کو زندہ رکھنے اور نئے فنکاروں کو متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کریں سیکرٹری محکمہ ثقافت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے وقت میں نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس کو آباد کیا جائے گا۔
Leave a Reply