|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2025

تربت:تربت میں ایک شخص کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف اہلخانہ نے ایم 8قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاء کالج تربت کے سیکورٹی گارڈ سعید ولد نیک بخت کو مبینہ طور پر لاپتہ کرنے کے خلاف ان کے اہلخانہ نے ایم 8 شاہراہ بلاک کردی

 مظاہرین نے سنگ آ باد تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر سڑک پر ٹریفک روک دی جس کے بعد دو طرفہ ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔