|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

پنجگور : پنجگور کے علاقے گوارگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوارگو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں عبد الستار ولد بجار سکنہ میرپور خاص، زبیر احمد سکنہ میرپور خاص، اور محمد زمان ولد محمد خان جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق یہ افراد حجام کی دکان میں کام کر رہے تھے۔

لیویز فورس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا ہے۔

 
 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *