کراچی:کراچی کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان جمع کرادیا گیا ، حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت اورایک مقامی شہری جاں بحق ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان سی ٹی ڈی نے جمع کرادیا۔ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کا عبوری چالان چار ماہ بعد پیش کیا گیا،
چالان کے متن میں کہا کہ خود کش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت اورایک مقامی شہری کی موت ہوئی،
خودکش دھماکے میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔
چالان میں کہاگیاہے کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں جاوید اورگل نسا گرفتار، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا
جبکہ ماسٹر مائنڈ بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان کل مفرورہیں، بشیر زیب ،رحمان کل نے ہی تنظیم کے رکن شاہ فہد کی ذہن سازی کی۔
چالان کے مطابق حملہ آوروں کو مبینہ طور پر کسی غیر ملکی ملک دشمن خفیہ ایجنسی کی مدد حاصل تھی،
خود کش دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر کرنا تھا۔دھماکے کا مقصد ملک کی سلامتی کو متاثر کرنا، معاشی قتل اور مالی فوائد تھے، خودکش دھماکے میں 2 چینی باشندے ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
چالان کے متن میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم جاوید نے حملے سے قبل ایئر پورٹ کی ریکی کی اور ملزمہ گل نسا نے بارود سے بھری کار بلوچستان سے کراچی لانے میں مدد کی۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گرفتار ملزم جاوید اور ساتھی سراج عرف دانش وقوع پر تھے اور خود کش دھماکے کے بعد ملزم جاوید اور سراج ایئرپورٹ سے فرار ہوگئے تھے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ملی۔
Leave a Reply