|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2025

کوئٹہ:قلات کے علاقے میں مبینہ طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کے اہلخانہ نے احتجاجاً قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کوئٹہ سے محمد فہیم اور خادم حسین کو مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا دونوں نوجوانوں کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا ۔دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جن سے روزے داروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔