|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھارہی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی لائنوں(فیڈروں ) کو مرحلہ وار بجلی چوری سے پاک کرنے کیلئے سپیشل کامبنگ یعنی میٹر سیکیورنگ پر کام شروع کیاجاچکاہے جس میں 11Kvشہباز ٹاون فیڈرپر کام مکمل کرکے اسے لوڈشیڈنگ فری قرار دیاہے،جسکے بعد اب اس فیڈرپر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اس مہم کے تحت سب ڈویژن کی سطح پر کچھ فیڈروں کاانتخاب کرکے میٹروںکو نمایاں جگہ پر دوبارہ تنصیب کیا گیاتاکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی حفاظتی اصولوں کے مطابق برقی میٹروںکو عوامی املاک سے ہٹاکر بجلی کے کھمبوںپردوبارہ تنصیب کے عمل کو یقینی بنائی جا سکے ۔

جس کامقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ درست اور بروقت میٹرریڈنگ کو یقینی بنانااور بجلی چوری کا خاتمہ ہے ۔ پہلے مرحلہ میںکوئٹہ میں کچہری سب ڈویژن کے 11Kvشہبازٹاون فیڈرکاانتخاب کیاگیا جس میں چمن ہاوسنگ اسکیم ،شہبازٹاون کے علاقوں میں سپیشل کامبنگ اورمیٹرسیکورنگ کاکام مکمل کر دیاگیاہے ۔

سپیشل کامبنگ کے زریعے بجلی چوری کی روک تھام میںکامیابی ملنے کے بعد 11Kv شہباز ٹاون فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیاگیاہے یعنی اس فیڈر پر اب کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

اسی طرح اگلے مرحلہ میں کوئٹہ شہرکے دیگر فیڈروں پر یہی عمل دہرایاجائے گا ان اقدامات سے بلاشبہ ڈائریکٹ اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمہ ، بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بناکر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیاممکن بنایا جا سکے گا۔ اس مہم کی کامیابی سے صارفین کوفائدہ حاصل ہوسکے گا

اور اُنھیں بہتر وولٹیج کے ساتھ بلاتعطل بجلی ملے گی ۔کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ سپیشل کامبنگ یعنی میٹرسیکورنگ مہم کی کامیابی کیلئے کیسکوٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے برقی میٹروںکو محفوظ اور مناسب مقامات پر تنصیب کے عمل میںاپناانفرادی کرداراداکریں

اور اپنے اردگرد بجلی چوری جیسے ناجائز عمل کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں تاکہ آپ کاجائز حق آپ کو مل سکے نیز تمام صارفین اپنے ارد گردبجلی چوروں سے متعلق اطلاع کیلئے واٹس ایپ نمبر03198088013پر بذریعہ ویڈیوپیغام مذکورہ جگہ کی نشاندہی کے ساتھ بھیج دیں اور میسج بھیجنے والے کانام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *