|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ثنا بلوچ کی قیادت میں وفد کی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قاہدین سے بلوچستان کی موجودگی صورتحال پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات،

وفد نے نیشنل پارٹی کو بی این پی کی طرف کل جماعتی کانفرنس میں دعوت،نیشنل پارٹی نے دعوت کو قبول کیا،ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا

حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کو منفی پالیسیوں کی تسلسل قرارد دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرامن و جمہوری احتجاج کرنے کا حق ہر ایک کو حاصل ہے لیکن گزشتہ دو دنوں سے سریاب میں پرامن احتجاج کو تشدد سے سبوتاژ کیا گیا

اور جس سے نوجوانوں کی قیمتی زندگیاں چلی گئیںا ور ساتھ ہی بی وائی سی کے قائدین کو گرفتار کیا گیاملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل پر نیشنل پارٹی اور بی این پی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے لاپتہ افراد کا مسلہ انتہائی سنگین ہے

جو فوری حل طلب ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بیبو بلوچ سمیت دیگر گرفتار افراد کو رہا کرکے طاقت کی پالیسی کو ترک کرکے معاملات کو بات چیت نکالا جائے بی این پی وفد میں ملک نصیر شاہوانی آغا حسن بلوچ سابق گورنر ملک عبدالولی کاکڑ ٹکری شفقت لانگو حاجی باسط لہڑی بی ایس او کے سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ملک محی الدین لہڑی علی احمد قمبرانی شامل تھے

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ممبران مرکزی کمیٹی میر عبدالخالق بلوچ نیاز بلوچ جلیل لانگو ایڈوکیٹ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *