|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ میں جدید ہتھیار استعمال ہوئے سیٹلائٹ فون پر دہشت گرد افغانستان میں رابطہ پر تھے دشمن کی سازش ہے پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب خوں ریزی ہوگی گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر افطار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں کو روز خبریں پہنچاتا ہوں دشمن نے ہمیں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے زچ پہنچائی دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے

انہوں نے کہا کہ اب بولان ایکسپریس سات روز چلے گی بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین کے سروسز پندرہ سال پہلے بند ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایل ون کے معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں پہلے سب زبانی جمع خرچ تھا کوئی معاہدہ موجود نہیں تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے لیکن ہماری قوم اور افواج نے خون سے اس ملک کا دفاع کیا ہے قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے

دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کے پی اور بلوچستان میں رونا رویا جاتا تھا جعفر ایکسپریس پر حملہ میں جدید ہتھیار استعمال ہوئیبسیٹلائٹ فون پر دہشت گرد افغانستان میں رابطہ پر تھے کیا وجہ ہے پنجابی مزدور کو نشانہ بنایا جاتا ہے ؟ دشمن کی سازش ہے پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب خوں ریزی ہوگی ریلوے اسٹیشن کو جدت پر منتقل کر رہے ہیں

ہر ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں 16 پراپرٹی سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے اس وقت ریلوے کا خسارہ پیشن کا ہے ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے لوگ اپنی ویگن لائے اور ہمارے ساتھ چلائے ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دئے ہیں 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں ریلوے پولیس کے پاس نہ ٹریننگ ہے کیپسٹی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *