|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں شناخت کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بتایاکہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں مہمہ صمند خان گوجی ندی میں تین نامعلوم افراد کی لاشوں کی اطلاع پر لیویز اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جائے

وقوعہ سے تینوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں جنھیں شناخت کے لئے قریبی ہسپتال رکھنی منتقل کیا گیا ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں کے ہمراہ میگزین بیگ سمیت مسلح تنظیم کے جھنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *