کوئٹہ: دریائے سندھ سے بلوچستان کو پٹ فیڈر اور کیرتھیر کینا ل سے پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا، بلوچستان کے وزیر آب پاشی میر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے صوبے کا پانی بھی کم ہوا ہے
پٹ فیڈر اور کیرتھیر کینا ل کی بھل صفائی کیلئے وزیر اعلی بلوچستان سے فنڈز کے حصول کیلئے سمری بھجوائی ہے۔
محکمہ آب پاشی کے مطابق بلوچستان کو پٹ فیڈر سے 6700کیوسک پانی کے بجائے صرف ایک ہزار کیوسک جبکہ کیرتھیر کینا ل سے2400 کیوسک کے بجائے 1000کیوسک پانی مل ررہا ہے
پانی کی قلت نے صوبے کے زمیندار وں کو پریشان کردیا ہے اس حوالے سے صوبائی وزیر اب پاشی میرصادق عمرانی کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی میں پٹ فیڈر اور کیرتھیر کینا ل کی بھل صفائی کی ضرورت ہے
جس کے لئے فنڈز کے حصول کے لئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو سمری بھجوادی گئی ہے وزیر اعلی نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سکھر سے گڑنگ تک نہر کی بھل صفائی پر آمادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھر کینال نکالے جانے سے بلوچستان میں پانی کی کمی ہوگی ہم نے وفاقی سے اس منصوبے کو ترک کرنے کا کہا ہے۔
Leave a Reply