|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2025

کوئٹہ :  نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے قادر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار ظاہر کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق اہلکار عید منانے کیلئے چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی

جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *