|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2025

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

سی ڈی ٹی زرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں قتل ،اقدام قتل ، 7اے ٹی ای اوردیگر دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *