|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2025

کوئٹہ: ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز ،موبائل انچارج ،ہیڈ محرر،سمیت دیگر کو موجودہ حالات کے تناظر میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر جس میں بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ ،نا پہننے پر نوکروں سے برطرف کرنے کے احکامات دیتے ہوئے

ایس پی ،ڈی ایس پی کے خلاف ایس ایس پی آپریشن رپورٹ آئی جی پولیس بلوچستان کو جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گزشتہ روز اپنے جاری کردہ آڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے پیغام میں ایس ایچ او کچلاک، ایس ایچ او سول لائن، اور دونوں پولیس موبائل کے انچارج ہید ڈمحرر سمیت دیگر عملے کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات دیتے ہوئے ایس ایس پی کوئٹہ کو دونوں پولیس تھانوں کے ایس پی اور ڈی ایس پیز کے خلاف آئی جی پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عملے کی جانب سے بلٹ پروف جیکٹ نہ پہننے اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی پاداش میں کارروائی کی گئی

شہر کے تمام تھانوں کے عملے کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر گشت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی پولیس کا عملہ جب خود محفوظ نہیں ہوگا تو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو کیسے یقینی بنا سکے
گا، حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *