دالبندین: پولیس کی غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈان، 28 گرفتار تفصیلات کے مطابق چاغی پولیس کی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں وفاقی احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئیں، جن کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی چاغی عثمان سدوزئی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں ادھر بروز جمعہ بھی دالبندین بازار میں کی گئی علیحدہ کارروائی کے دوران پولیس نے مزید 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا ہے۔
اس طرح اب تک مجموعی طور پر 28 افغان باشندے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
Leave a Reply