کوئٹہ : ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد 2سرکاری آفیسران سمیت4افراد کو اغواء کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع تربت کے علاقے زرین بوغ کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر 4افراد کو اغواء کرکے لے گئے جن میں دو سرکاری آفیسران بی اینڈ آر کے ایس ڈی او فدا ، محکمہ آبپاشی کے سب انجینئر رحیم جان ٹھیکیدارمحبوب اور غلام نبی شامل ہیں واضح رہے سرکاری آفیسران ہر بن اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی سکیمات کا معائنہ کررہے تھے کہ مسلح افراد انہیں اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے نامعلوم سمت کی (جانب روانہ ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کے تلاش شروع کردی ۔ دریں اثناء فرنٹیئر کور بلوچستان نے دالبندین کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے سیکورٹی فورسز پر حملوں کیلئے ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار م میں اسلحہ ایمونیشن بم ، دستی بم برآمد کر کے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر دالبندین کے علاقے شعبان میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا کارروائی کے دوران شرپسندوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ، ایمونیشن جس میں 10 عدد75آرآر بم ،3 عدد ہینڈ گرنیڈاور ایس ایم جی کے 240 رونڈ برآمد کر لئے شرپسندوں نے اسلحہ تخریبی کارروائیوں کے لئے زیر زمین چھپا رکھا تھا جسے خفیہ اطلاع ملنے پر کرروائی کر کے ایف سی نے ناکام بنا دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ایف سی ترجمان کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے اسلحہ کی مذکورہ کھیپ سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر تخریبی کا رروائیوں میں ذخیرہ کیا ہوا تھا ،تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ناکے پر فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جوابی کا رروائی پر حملہ آور فرار ہو ئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شبتربت کے علاقے دشت ڈھڈے میں واقع سیکورٹی فورسز کے ناکے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی ساجد سکنہ پنجاب جاں بحق ہو گیا فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لاش سیکورٹی فورسز کے کیمپ آفس پہنچا دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کرنے کے بعد اس کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔