کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون اقوام سالوں سے بلوچستان میں خوشی سے مقیم ہیںسازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔
صوبائی ترجمان نے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچ اور پشتون اقوام کی نمائندہ جماعت ہے،پشتون اضلاع کی نمائندہ جماعتیں بھی بلوچستان میں ہی رہنا چاہتی ہیں،
سازشی عناصر بلوچ علاقوں کو ملاکر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیںایسی سازشی اور انتشاری گفتگو کرنادونوں اقوام کو آمنے سامنے لانے کی کوشش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اس وقت دونوں اقوام انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتیںخوشحال خان کاکڑ پشتون اقوام کے نمائندہ نہیںخوشحال خان کاکڑ کا صوبے میں ایک سیٹ کا بھی اسٹیک نہیں۔
Leave a Reply