|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2016

خضدار : نیشنل پارٹی حقیقی کے مرکزی آرگنائزر بزرگ قوم پرست راہنماڈاکڑ عبد الحی بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نظریاتی بلوچستان کے حقوق کے لئے بلوچ قوم کی تمام طبقات کو متحدہ دیکھنا چاہتی ہے ہمارا دشمن انتہائی مضبوط ہے اس کا دیرنہ چال ہے کہ وہ ہمیں تقسیم کرکے ہمارے حقو ق غصب کرے بلوچستان میں کرپشن بے راہ روی اقرباء پروری کی ایک نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے جن نادیدہ قوتوں نے صوبائی حکومت ایک مخصوص طبقے کے حوالہ کرکے ان سے اپنے مقاصد حاصل کیا تھا ان ہی لوگوں نے ان کے کرپشن کو وطشت ازبام کرکے ان کو رسوائی سے دوچار کیا فٹ پاتھ کی سیاست کرنے والوں کے کمیشن کے دس فیصد کی ر قم پانی کے ٹینکوں میں سما نہ سکی باقی ماندہ اسی فیصد رقم تو زرعی ٹیوب ویلوں میں بھی نہیں سما سکے گی ،نیشنل پارٹی حقیقی بلوچ قوم کو متحد کرکے ساحل و وسائل بلوچستان میں موجود قیمتی ذخائر پر بلوچ قوم کی حق ملکیت کا خواہان ہے دنیاء کے مروجہ اصولوں و پاکستان کے آئین میں طے شدہ اصولوں کے تحت کسی بھی صوبہ وعلاقہ سے نکلنے والے وسائل پر پہلا حق وہاں کے لوگوں کا ہوتا ہے لیکن اگر ہم سوال کریں تو گستاخی کے زمرے میں آئیگی کہ طویل ترین ساحل کی موجودگی سی پیک کے گذرنے والی سرزمین ایک ایسی بندرگاہ جس پر دنیاء کی نظریں لگی ہوئی ہیں وہاں کے باشندوں کو زندگی کی بنیادی سہولت مہیا نہ ہو تو یہ ترقی کا ڈوھنگ ہمارے کس کام کا 70 فیصد سے زائد بلوچستان کی آبادی جوہڑ وں کے زہر آلود پانی پینے پر مجبور ہوں جہاں کی غربت افریقہ کے پسماندہ ممالک سے زیادہ تکلیف دہ ہے، تو ہم یہ کھنے میں حق بجانب ہونگیں کے یہ تمام تر ترقی ہمارے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے ہے یہاں کے اسٹبلشمنٹ نے ہمیں ہمیشہ ایک کالونی کے طور پر استعمال کیا کبھی بھی ہمیں متعین حقوق نہیں ملیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں میں مایوسی ہے جو اب ایک خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار بزرگ قوم پرست راہنماڈاکڑ عبد الحی بلوچ نیشنل پارٹی حقیقی کے کے زیر اہتمام خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر محمد اقبال زہری ، بی ایس او ضلع مستونگ کے صدر صدام حسین بلوچ ، میر سعداللہ گنگو، جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد اسلم گزگی ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع خضدار کے آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری، نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنمامیر سکندر ملازئی ، شیر احمد قمبرانی ، و دیگر نے خطاب کیا اس سے قبل خضدار پہچنے پر نیشنل پارٹی حقیقی کے راہنماؤں و کارکنوں نے ڈاکٹر عبد الحی بلوچ اور ان کے قافلہ کا استقبال کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور ان کے بچوں کو اس وقت تک ایک بہتر مستقبل نہیں دیا جاسکتا ہے جب تک بلوچ قوم کے تمام طبقات کو متحدہ نہیں کیا جائے اس سلسلے میں ڈاکٹر عبد الحی بلوچ نے اس پیران سالی میں ایک جذبہ اس بیڑ ے کو ا ٹھایا ہے جب کسی بھی شخص کو اپنی قوم اور سرزمین سے محبت ہو تو وہ عمر کے حد وں اور مشکلات کا خیال نہیں رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی حقیقی نے نامساعد حالات میں ایک عزم لکیر کھڑا ہوگیا ہے ہم جانتے ہیں کہ ہمارے راستے میں مشکلات ضرور ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں ضرور کا میاب ہونگیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں بر سرے اقتدار طبقہ محض ڈہائی سال کے وزارت اعلی ٰ کے لئے اپنی نظریات کا سودا کیا یہ وہ حکومت تھی کہ جس کی نامزدگی بلوچستان کی سرزمین کے بجائے مری ریسٹ ہاؤس میں ہوئی اور قانون قدرت دیکھیں کہ ان کی بر خاستگی کا فیصلہ بھی اسلام آباد میں ہوئی مقررین نے کہا کہ نظریاتی سیاست کو فروغ دینے کے دعوے داروں اور فٹ پرسے آنے والے اور پھر فٹ پاتھ پر جانے کے دعوے داروں نے بلوچستان کی تاریخ میں کرپشن اقرباء پروری اور بے راہ روی کی بد ترین روایت قائم کیا انہوں نے کہا کہ یہ بد ترین کا ر کردگی نے اس گروہ کو بری طرح مفلوج بنادیا ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں بلوچ قوم کے تمام نظریاتی و مخلص ساتھیوں کو جمع کرکے اپنے مقررہ اہداف کو ھاصل کرنے میں کامیاب جائیں گے۔