|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ کی سڑکوں پر ایک بہن اور بیٹی کو پورے اعتماد کے ساتھ سکوٹی چلاتے دیکھا تو دل خوشی سے بھر گیا

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل جس خواب کو دیکھا تھا کہ ہماری بیٹیاں خودمختار ہوں اپنے پیروں پر کھڑی ہوں وہ آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پنک سکوٹی پروگرام صرف ایک حکومتی مہم نہیں بلکہ ہر اس بیٹی کے لیے امید کی کرن ہے جو آگے بڑھنا چاہتی ہے جو اپنے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے اور اپنی منزل کا تعین خود کرنا چاہتی ہے

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم اس مشن کو دل سے پورے بلوچستان تک لے جا رہے ہیں تاکہ صوبے کے ہر شہر ہر قصبے اور ہر گاں کی بیٹی کو وہی سہولت وہی اعتماد اور وہی آزادی میسر ہو جو آج کوئٹہ کی بیٹی کو ملی ہے وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پنک سکوٹی پروگرام اسی سوچ کا عملی مظہر ہے

جسے مستقبل میں مزید وسعت دی جائے گی انہوں نے والدین اساتذہ اور معاشرے کے دیگر تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں انہیں تعلیم روزگار اور نقل و حرکت کی مکمل آزادی دیں تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *