کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے حاجی علی مدد جتک نے مستونگ کی دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتا حاجی علی مد جتک نے دھماکے میں شہید ہونے والے تین اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے ایک نشانِ حوصلہ ہیں، اور ان کی شہادت پر پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے زخمی ہونے والے 19 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے علاج کے لیے تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست کی۔
ان میں سے دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بھی جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔
ان زخمی اہلکاروں کے لیے پورا قوم دعاں میں شریک ہے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ بلوچستان اور پاکستان بھر میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
ہم دشمنوں کے سامنے کبھی بھی جھکنے والے نہیں ہیں اور ان کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیں گیانہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Leave a Reply