|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی سے پاکستان میں تعینات ترک سفیر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔خالد حسین مگسی نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے سازگار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مشترکہ منصوبے، تحقیق، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی دونوں ممالک کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کا ایک نیا باب کھولا جائے گا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہتوں سے ہمکنار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی پر مبنی یہ تعلقات خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔مزید برآں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں معصوم فلسطینی بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں جبکہ بے بس اور مظلوم فلسطینی عوام انسانیت کی دہائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *