|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل مخلصانہ متحدہ جدوجہدمیں ہے

سب دینی قوم پرست سیاسی پارٹیوں کے قائدین متحدہوکربلوچستان کی محرومیوں کے ازالے حقوق کے حصول کیلئے قوم کے سامنے ایمانداری کیساتھ مخلصانہ حقیقی عہدکریں گے تومسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کوپہلے خیرات ملتاتھااب پٹرول بجلی بچت سے بچت کرکے خرچ کرنے کاارادہ ہے بدعنوانی ولوٹ مار, پٹرول وبجلی کی بھاری قیمتوں نے مہنگائی میں اضافہ کردیاہے۔ بلوچستان میں جینامشکل بنانے والے ہم پرمختلف ناموں سے مسلط ہے

حقوق مانگناحق وسچ کیلئے قانون کے مطابق آوازبلندکرنا جرم بن گیاہے بلوچستان میں دیانتداری واخلاص سے عملی جدوجہدجمہوری مذاہمت کرنے والوں کے راستے میں مشکلات پیدا کیے جارہے ہیں حقوق عزت روزگاراحترام مانگنے, لاپتہ کی بازیابی,مسخ شدہ لاشیں پھینکنے ,بارڈربندش,ساحل پرٹرالرمافیازکی لوٹ مارختم کرنے جماعت اسلامی کی جدوجہدجاری رہے گی حکمرانوں اسٹبلشمنٹ مقتدرقوتوں کومظلوم عوام کی آوازسننی ہوگی کب تک ہم مقتدرقوتوں لٹیروں اسٹبلشمنٹ اورزبردستی مسلط ہونے والوں کی غلط بیانی جھوٹے دعوے سننے ہوں گے۔

سچ وحق اورایمانداری کاراستے روکھنے والے ناکام ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *