کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد کی زیر صدارت کوئٹہ کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے کوئٹہ بیوٹی فیکیشن پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،ٹریفک پولیس ،کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ،سی اینڈ ڈبلیو ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے علاوہ پرائیویٹ فرم شاہین اسٹیل مل کے عہدیداران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں کوئٹہ شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس کو شہر کی اہم شاہرات ، بازاروں اوردیگر مقامات کی بہتری اور خوبصورتی کے حوالے سے تشکیل کردہ پلان کے بارے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اوربہتری کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس حوالے سے شاہین اسٹیل مل کی جانب سے کوئٹہ شہر کی نو تعمیر سڑکوں پر ٹریفک سائن،روڈ سائن،روڈ مارکنگ ،کیٹ آئی کے علاوہ بڑی سڑکوں پر سائن بورڈز لگانے کی پیشکش کی گئی جس پر اجلاس نے ان کی تجاویز کو بیوٹی فیکیشن پلان میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کوئٹہ بیوٹی فیکیشن پلان پر عملدرآمد اور کام کی پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ نے کہاکہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی پیشکش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہمیں ملکر اس کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ شہر کی نئی سٹرکوں کی تعمیر سے جہاں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئی ہیں وہی دوسری جانب شہر خوبصورت بھی نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہ صوبائی حکومت کوئٹہ کو ایک جدید اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Leave a Reply