|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے بھر میں پولیس اور لیویز چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے اور سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے

وزیر اعلیٰ نے اس عمل کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے چیک پوسٹوں پر کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کر دیے ہیں

کہ وہ چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کے طرز عمل کی کڑی نگرانی کریں اور شکایات کی صورت میں فوری تادیبی اقدامات کیے جائیں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں

جن میں اہلکاروں پر رشوت طلب کرنے اور گاڑیوں کو بلاجواز روکنے جیسے الزامات شامل ہیں وزیر اعلیٰ نے ان شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے اور سرکاری عملداری پر عوامی اعتماد بحال کیا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *