|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *