|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2016

اسلام آباد: پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نے اپنے وکیل شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق انہیں وزیراعظم نوقاز شریف کے 2008 سے 2015 تک اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سابق چیف جسٹس کے وکیل کا کہنا ہے کہ اپنے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات ملنے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کی جائے گی۔