کوئٹہ: سینئر وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے وفاقی حکومت کے “اڑانِ پاکستان” پروگرام اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے حالیہ کوئٹہ دورے کو بلوچستان کی ترقی کی جانب ایک عملی اور وژنری قدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی خیالی نعرہ نہیں بلکہ حکمتِ عملی، نیت اور عملی اقدامات پر مبنی واضح ترقیاتی روڈ میپ ہے، جو بلوچستان کو معاشی خودمختاری، بہتر حکمرانی اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
میر ظہور بلیدی نے کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان سے جس سنجیدگی کے ساتھ ترقیاتی یکجہتی کا اظہار کیا، وہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وفاق اب بلوچستان کو قومی ترقی کا مرکز سمجھ کر فیصلے کر رہا ہے۔
اڑانِ پاکستان جیسا وژن بلوچستان کو ایک مربوط، منسلک، اور مستقبل کی سمت دیکھنے والا صوبہ بنانے کی بنیاد بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان نے پچھلے چند مہینوں میں اہم اصلاحات کی ہیں جن کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔
فنڈز کا مثر، شفاف اور میرٹ پر مبنی استعمال”برآمداتی ترقیاتی بورڈ” کے قیام کی منظوری، تاکہ بلوچستان برآمدات میں عملی کردار ادا کرے خصوصی صنعتی زونز کو فعال بنانا، جو ماضی میں صرف کاغذی منصوبے تھے تعلیمی وظائف کے ذریعے بلوچستان کے 12 پسماندہ اضلاع کے نوجوانوں کو قومی اداروں تک رسائی دینا کچھی کینال جیسے منصوبوں کی تکمیل جو زرعی خوشحالی کا راستہ ہموار کریں گے میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان اب صرف ریلیف یا وقتی اقدامات پر انحصار نہیں کر رہا بلکہ پلاننگ پر مبنی، نجی و سرکاری شراکت سے متوازن ترقیاتی ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وفاقی حکومت کا تعاون خوش آئند ہے اور اس تعاون کے ثمرات بلوچستان کے عام شہری تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ “اڑانِ پاکستان” بلوچستان کے لیے محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک وژن ہے جو ہمیں معیشت، صنعت، تعلیم اور روزگار میں خود کفیل اور باوقار بنائے گا۔
Leave a Reply