اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے ،وزیرِ خارجہ اسحاق ڈا ر آج اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔
پندرہ سال بعد پاک ڈھاکہ سفارتی روابط بحال اور انتہائی سود مند مشاورت ہوئی ہے ،
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں ، یو اے ای اور روانڈا کے وزرائے خارجہ دو دو روزہ پر پاکستان آر ہے ہیں ،
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا دعوی بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا وزیرِ خارجہ اسحاق ڈا ر آج ( ہفتہ کو ) اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل جائیں گے۔ جہاں وہ افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند اور وزیر برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کریں گے۔
کابل میں وزیر خارجہ کی افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ مذاکرات میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات چیت ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کے افغانستان سے مسلسل رابطے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔
وزیر خارجہ کا دورہ اچھے تعلقات کی جانب ایک قدم ہے۔
ہمیں سیکورٹی صورتحال پر تشویش ہے۔
افغانستان میں سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ترجمان نے کہا ہنگری کے وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی تھا۔ متعدد ایم ایوز پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان ہنگری بزنس فورم کا افتتاح بھی کیا گیا، ترجمان نے کہا پاکستان اور ڈھاکہ میں سفارتی روابط کی بحالی پر بات کرتے ہوے ترجمان نے کہا پندرہ سال بعد دوطرفہ مشاورت ہوئی ہے ۔
پاکستان نے ایگری کلچر یونیورسٹی میں بنگلہ دیشی طلبا کو داخلوں کی آ فر کی ہے ۔
ترجمان نے کہا ایران میں قتل کیے گئے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قتل ہوئے پاکستانیوں کی تعزیت کی ہے ۔
ایرا نی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر بھی اسحاق ڈار کو آگاہ کیا ہے ۔
ترجمان نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان زور دیتا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو روکا جائے۔
ترجمان نے آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 اپریل سے جبکہ روانڈا کے وزیر خارجہ 21 اپریل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے۔ ترجمان نے پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ مذاکرات اور سفارت کاری سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ۔ پاکستان ایران امریکہ بات چیت کے لئے سلطنت اومان کے کردار کو و سراہتا ہے۔
ترجمان نے کہا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یو این پیس مشن کے تحت اقوام متحدہ کے سینیئر اہلکاروں کی ملاقات بھی ہوئی۔ نائب وزیراعظم کی دعوت پر ایس سی او کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایس سی او سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کو تنظیم کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان 17 اپریل کو اسلام آباد میں سٹریٹیجک مشاورتی دور ہوا، دونوں فر یقین نے تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں عدم پھیلائو کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بر بریت پر بات کرتے ہوے کہا جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا دعوی مسترد کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جمہوریہ رو انڈا کے وزیر کارجہ اکیس اپریل کو کو اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر روانڈا کے ہائی کمیشن کا بھی افتتاح کریں گے۔ ترجمان نے چین کو سٹریٹیجک شراکت دار قرار دیتے ہوے کہا چین ہمارا آزمایا ہوا دوست ہے، پاکستان اپنے مفاد کا تحفظ کرے گا۔ ترجمان نے کہا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع فراہم کئے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا پاکستان امریکی انتظامیہ کے ساتھ اعلی سطح کے رابطے میں ہے ۔
کسی رکن کانگریس کے انفرادی خیالات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا حجاج کے معاملے کو وزارت حج ہی دیکھ رہی ہے۔
سعودی عرب نے 14 ممالک کے طویل المدتی ویزے روکے ہیں۔ ترجمان نے کہا جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں کہ حملہ آور افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکہ نے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔
Leave a Reply