|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

کوئٹہ+اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کا اہم تنظیمی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبے بھر میں عوامی رابطہ اور تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر صدرخالد مگسی،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سینیٹرعبدالقادر،جان جمالی، نصیب اللہ بازئی، جعفر مگسی،ثناء جمالی اور سینٹر دینش کمارنے سمیت دیگرنے شرکت کی

بی اے پی کے اجلاس میں ملکی و بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ بی این پی مینگل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری گزارش پر دھرنا ختم کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں نچلی سطح تک عوام رابطے کئے جائیں گے ۔

اجلاس میں اس امر پر اظہار اطمینان کیا گیا کہ بی این پی مینگل نے بی اے پی کی سفارشات پر غور کیاجس سے صوبے میں مثبت نتائج آئے

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحادی حکومت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ صوبے کے عوام تک پہنچنا چاہئے،بی اے پی نے عوامی خدمت کے لئے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے تجویز کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *