تمپ : اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر لیویز چیک پوسٹوں کی شفٹیں ختم، غفلت پر سخت کارروائی کا عندیہ۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر تحصیل تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی نے تمپ و مند کے تمام لیویز چیک پوسٹوں کے انچارجز اور SHOs کو شفٹ سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ایسے اہلکاروں کو نوکری سے بھی برطرف کیا جا سکتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔
Leave a Reply