|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

گوادر:  لیویز فورس گوادر کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا،ڈپٹی کمشنرگوادر نے آخری مہلت دے دی ،

تین دن کے اندر متعلقہ پولیس تھانوں میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کردینے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے163لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادرنے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دے دی اور کہاکہ وہ تین دن کے اندراندر متعلقہ پولیس تھانوں میں جاکر رپورٹ کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنے کے لیئے تیار رہیں

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرینِ علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ اہلکار آج سے لے کر جمعرات 24 اپریل تک اپنی جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں مقررہ مہلت کے بعد کوئی بھی تاخیر یا عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا اور ایسے تمام اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے بارہا مواقع دینے کے باوجود شمولیت نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف اب مزید رعایت ممکن نہیں۔ تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *